دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی جنگ نہیں پوری دنیا کا بقاء اور امن اس سے جڑا ہے ‘ملک محمد رفیق رجوانہ
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت آنیوالی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ضربِ عضب کو منطقی انجام تک پہنچا کے دم لے گی‘گورنر پنجاب
بدھ 20 اپریل 2016 18:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ پوری دنیا کا بقاء اور امن اس سے جڑا ہے اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضربِ عضب کو منطقی انجام تک پہنچا کے دم لے گی،پوری دنیا ایک کنبے کی مانند ہے ،کرہ ارض کے کسی ایک حصے میں شورش ہو تو اس کے اثرات دوسرے حصوں تک لازمی پہنچیں گے اس لیے اقوام عالم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینڈاکی ہائی کمشنرمس ہیتھر کروڈن سے ملاقات کے دوران کیا ۔ جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں اور دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکیں ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات میں اقتدار کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا تا ہم اب قیادت کی بہتر پالیسیوں سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہتری آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اہم قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق و امتیاز ساتھ لیکر چلا گیا ہے اور اہم ایشوز پر متفقہ لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے اور اس کے ثمرات ، میگا ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر اور جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں، حکومت کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی بیخ کنی کے لیے صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی بھی میگا پراجیکٹس اور عوامی ترقیاتی منصونوں میں کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کوئی شخص کرپشن میں ملوث پایا گیا تو وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔گورنر پنجاب نے کہاکہ کنیڈا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے مثالی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ کینڈا کے تاجر اور سرمایہ کار بھی اس میں پیش پیش ہیں۔اس موقع پر کینڈا کی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے اور اس کے فوائد واضح نظر آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو نئی وسعتوں تک لے جانا ہو گا۔کینڈین ہائی کمشنر نے اس موقع پر سانحہ گلشن اقبال پارک پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.