تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
جمعرات 21 اپریل 2016 13:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی دار الحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جائیں گے۔تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی۔ 24اپریل کو تحریک انصاف کے جلسے کے لئے ایف نائن پارک کے اردگرد سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنانے کے ساتھ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینر لگا کر بلا ک کر دیا جائے گا۔ریڈزون کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے دستے تعینات ہو نگے جبکہ تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی۔سیکورٹی انتظامات کے لئے کے پی کے اور آزاد کشمیر سے بھی پولیس فورس منگوائی جائے گی۔(جاری ہے)
جلسے کے شرکاء کی طرف سے قانون ہاتھ میں لینے پر طاقت کا استعمال کیا جائے اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہو گی۔
ریڈ زون کو تئیس اپریل کو سیل کر دیا جائے گا اور علاقے کی فضائی نگرانی کی جائے گی جبکہ سیف سٹی منصونے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے اسلام آباد کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو بھی بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.