پاکستان کا بھارت کی جانب سے سب میرین میزائل تجربے سے پیشگی آگاہ نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار
جمعرات 21 اپریل 2016 14:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سب میرین میزائل تجربے سے پیشگی آگاہ نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت جب بھی چاہے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ بھارتی جاسوس سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں ‘ افغانستان میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے ‘ چار فریقی امن عمل جاری رہے ‘ سب افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں ‘ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا ہے ‘ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ‘ تمام ممالک کو اپنے ایٹمی پروگرام کی سیکیورٹی اور تحفظ سنجیدہ طور پر لینا چاہئے۔
جمعرات کو یہاں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ افغانستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں امن کے حوالے سے 4 فریقی امن عمل جاری ہے اور سب افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی دعوت پر افغان چیف ایگزیکٹو نے 2 اور 3 مئی کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائیگا نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے سب میرین میزائل تجربے سے پیشگی آگاہ نہ کرنے پر تشویش ہے ‘ بھارت کی جانب سے ایٹمی آبدوز سے چلنے والے بیلاسٹک میزائل کا تجربہ بحر ہند میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ بڑھا دیگاجبکہ او آئی سی سربراہ اجلاس کشمیر سے متعلق انتہائی اہم تھا، تمام ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پر تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.