آج کا دن مبارک دن ہے، آرمی چیف کا کرپشن کے خلاف عملی اقدام کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے، پاناما لیکس والے اس کی زد میں ہی نہیں بلکہ اس کے نیچے آجائینگے، جنرل راحیل شریف کو کرپشن کے خلاف عملی اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 اپریل 2016 16:09
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل۔2016ء) :مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کرپشن کے خلاف عملی اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن مبارک دن ہے، جنرل راحیل شریف کا اقدام کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس والے اس کی آرمی چیف کے اس اقدام کی زد میں ہی نہیں بلکہ اس کے نیچے آجائینگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ انہوں نے گھر سے صفائی کا کام شروع کیا۔اب سہولت کار بھی جیل میں جائینگے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو کرپشن کے خلاف عملی اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں آرمی چیف کے اس اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.