ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اسٹرٹیجک فریم ورک 2025تیار کرے، احسن اقبال
فریم ورک دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے بدلتے رجحانات سے ملک کی اعلیٰ تعلیم کو مطابقت کرنے کیلئے ضروری ہے، وفاقی وزیر کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 21 اپریل 2016 21:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اسٹرٹیجک فریم ورک 2025کی تیاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریم ورک دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے بدلتے ہوئے رجحانات سے ملک کے اعلیٰ تعلیم کو مطابقت کرنے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا یہ فریم ورک مستقبل کے لئے اعلیٰ تعلیم کے لئے سمت اور منزل کا تعین کرے گا۔
یہ اعلیٰ تعلیم کے لئے پانچ سالہ تعلیمی منصوبے اور قلیل المدتی منصوبوں کے لئے لئے رہنمائی کرے گا۔ موجودہ حکومت نے ڈھائی سالوں میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ دوگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
احسن اقبال نے ہدایات جاری کیں کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اپنی پراجیکٹ مینجمنٹ صلاحیتوں کو بہتر بنا کر تمام منصوبوں کو بروقت تکمیل کیا جائے۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کمیشن بنگلوں میں قائم جامعات میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے اور اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کر کے معیاری تعلیم ایسی جامعات میں یقینی بنائے۔ انہوں نے کہ شہریوں میں ایسی جامعات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے جو غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہے۔ احسن اقبال نے کیرک یونیورسٹی کے ستمبر 2017 تک فعا ل کرنے کے لئے تما م قانونی تقاضوں کو جلد سے جلد پورا کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثناء پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹینی ڈورنس نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی ۔دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں کے درمیان مختلف شعبوں خاص کر اعلیٰ تعلیم میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.