قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل اور سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے مختلف معاملات پر کمیٹیوں کی رپورٹیں سینیٹ میں پیش
جمعرات 21 اپریل 2016 21:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل اور سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے مختلف معاملات پر کمیٹیوں کی رپورٹیں سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر ایم حمزہ نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے ایل پی جی کی رائیلٹی اکٹھی کرنے اور صوبوں کو ادائیگی کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت کے مطالبہ نمبر 8 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔
قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر عثمان سیف اﷲ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ انہوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی مالی سال 2015-16ء کے لئے بجٹ تخصیصات اور اس کے استعمال پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی۔(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی قواعد ضابطہ کار و استحقاقات سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی میں غیر ذمہ دارانہ جواب جمع کرانے پر رپورٹ سے ایوان کا استحقاق مجروح ہونے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے متعلقہ وزیر کو بریفنگ میں ناکامی سے ایوان کا استحقاق مجروح ہونے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.