سپریم کورٹ کے احکامات کے بعدضروری ہوگیا ہے کہ 60دن میں مخصوص نشستوں، چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں کے انتخاب کاعمل پورا ہو،وسیم اختر
بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل کا عمل مکمل کرلیا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ سندھ حکو مت اور الیکشن کمیشن توہین عدالت کے مرتکب ہوں، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 اپریل 2016 21:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ60دن میں مخصوص نشستوں، چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں کے انتخاب کاعمل پورا ہو اور بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل کا عمل مکمل کرلیا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ سندھ حکو مت اور الیکشن کمیشن توہین عدالت کے مرتکب ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز صوبائی الیکشن کمشنرتنویر ذکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ریحان ہاشمی، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، اور یگر رہنما بھی موجود تھے۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ ہم نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کے سلسلے میں درخواست کی تھی ہمارا یہاں آنے کا مقصد تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے جس میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو 60روز کا وقت دیا گیا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے سلسلے میں چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، اور مخصوص نشستوں کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا جائے اور اس میں مزید تاخیر نہ ہوہم نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت توہین عدالت کے مرتکب نہ ہوں ہم الیکشن کمیشن کو جھنجھوڑنے آئے تھے ،جسطرح سے بلدیاتی انتخابات کروانے میں 8سال لگادیئے گئے، اس پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی بات کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.