اطالوی تاجروں کے وفد کی وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اظہار
جمعرات 21 اپریل 2016 21:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) اٹلی کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر آئے تاجروں کے وفد نے وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ اٹلی کے تاجروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔ جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات کا بنیادی ایجنڈا اٹلی سے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا تھا۔
اس مقصد کے لئے اٹلی کی معروف کمپنیوں کے سربراہوں پر مشتمل گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد کے دورہ پر ہے۔(جاری ہے)
ملاقات میں فیڈرل سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ، فیڈرل سیکریٹری انڈسٹریز، وزارت پٹرولیم و صنعت کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اٹلی کے وفد میں اٹالین بلیلی انجینئرنگ گروپ کے صدر انتھونیو مولیسی، ایشیاء الیکٹرانکس کے نائب صدر پاولو گابورو، توانائی کمپنی ای این آئی کے ایم ڈی گیورگیو پیٹرو اور دیگر معروف اٹالین کمپنیوں کے سربراہان شامل تھے۔
اطالوی کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی غرض سے دوسری کئی وزارتوں کے بھی دورے کر رہا ہے اور بڑی توقع کی جارہی ہے کہ عنقریب اٹلی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.