اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی
جمعرات 21 اپریل 2016 22:00
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) عدالت عالیہ اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ درخواست گزار عامر عبداللہ عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کی رات 93 وکلاء کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائے گئے جو قانونی اور آئینی اعتبار سے درست نہیں اور یہ پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے ، اس اقدام کی وجہ سے سائل کے مدمقابل امیدوار وقاص ملک 72 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔
یہ درخواست کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی اور بار جیسے جمہوری ادارے کی سربلندی کے لئے دائر کی ہے تاکہ آئندہ بار کے انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔(جاری ہے)
سماعت کے موقع پر درخواست گزار عامر عبداللہ عباسی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے روبرو موقف اپنایا کہ رول کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2016-17ء کے لئے 27 دسمبر 2015ء تک ووٹر لسٹ جاری ہونا تھی جو 22 دسمبر کو ہی جاری کر دی گئی۔
3 فروری 2016ء کو چیئرمین الیکشن کمیٹی نے انتخابی شیڈول جاری کیا اور 15 فروری کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کی حالانکہ سالانہ واجبات کی ادائیگی کی آخری تاریخ 21 دسمبر تھی اور 22 دسمبر کو اہل ووٹرز کی لسٹ جاری کی جا چکی تھی۔ سائل نے بطور امیدوار جنرل سیکرٹری اسی لسٹ کے مطابق اپنی مہم چلائی اور ووٹر لسٹ میں شامل وکلاء تک رسائی کی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی نے 26 فروری 2016ء کو اسلام آباد بار کونسل کی ہدایت پر 49 اور 44 ناموں کی اضافی فہرستیں جاری کیں اور انہیں بھی اہل ووٹر قرار دیا نتیجتاً 27 فروری کو منعقدہ بار کے سالانہ انتخابات میں ان اجنبی افراد کو بھی بیلٹ پیپر جاری کئے گئے جن کے نام حتمی ووٹر لسٹ میں شامل ہی نہیں تھے۔ سائل کے ایجنٹس کے اعتراض پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان افراد کو وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کی ہدایت پر بیلٹ پیپر جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظم دھاندلی کے ذریعے سائل کو بار کے انتخابات میں ہرایا گیا ، لہٰذا جنرل سیکرٹری کی نشست پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ یہ معاملہ ہمیں ریفر کیا جائے۔ اس پر درخواست گزار عامر عبداللہ عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وائس چیئرمین کے احکامات کے خلاف ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے ، چیئرمین اپیل تھارٹی اسی کی ذیلی کمیٹی ہے ایسی صورت میں ہم وہاں اپیل نہیں کر سکتے۔ فریقین کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.