معذور افرادو خدمت کارڈ زرکھنے والے شہریوں کیلئے کرایوں میں کمی کر دی گئی

جمعہ 22 اپریل 2016 22:33

سیالکوٹ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع کی حدود میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں معذور افراداور خدمت کارڈ زرکھنے والے شہریوں کیلئے کرایوں میں50فیصد کمی کا اطلاق کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام اڈوں پر معذور افراد کی سہولت کیلئے بورڈ آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔