وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاویدکاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالہ کا اچانک معائنہ،دوران زچگی بچے کی ہلاکت کا نوٹس ، ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی
جمعہ 22 اپریل 2016 22:43
لاہور۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب حکومت دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔عوام کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹر خدمت خلق کے جذ بے سے سرشار ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔
انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالہ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اکبر ظہور اور ایم ایس بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے ہسپتال میں دوران زچگی بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
انہوں نے ہسپتال میں ایمر جنسی ‘ زنانہ و مردانہ وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں صوبائی وزیر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں انتظامات کی بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے ہسپتال کے مسائل کو جلد از جلد حل کردیا جائے گا،بعد ازاں صوبائی وزیر زراعت نے اراضی ریکارڈ سنٹر کبیروالہ کا اچا نک معائنہ کیا اور عوام کو فردات اور انتقالات کے اجرا ء کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے جدید وژن کے تحت اراضی کے کمپیوٹرائز ڈ نظام سے 150سالہ فرسودہ پٹوار کلچر کا نہ صرف خاتمہ ہوا ہے بلکہ لوگوں کی جائیدادوں کے ریکارڈ کو جدید ترین طریقہ سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کردیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.