حکمران چیف جسٹس کو ٹرمز آف ریفرنس کے جال میں الجھانا چاہتے ہیں‘ڈاکٹر طاہر القادری
مئی کے دوسرے ہفتے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ،دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم ،عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے
ہفتہ 23 اپریل 2016 21:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو ٹرمز آف ریفرنس کے جال میں الجھانا چاہتے ہیں،ایسے ٹی او آرز مرتب کئے جن کا آئندہ پانچ سال میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، کمیشن مقررہ مدت کے اندر پانامہ لیکس کے انکشافات کی روشنی میں تحقیق کرے اور وزیر اعظم استعفیٰ دے کر انکوائری میں شامل ہوں، دیگر معاشی جرائم کی تحقیقات نیب ،ایف آئی اے اور ایف بی آرکریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،بریگیڈئیر (ر) محمدمشتاق،فیاض وڑائچ،بشارت جسپال،نور اﷲ صدیقی،ساجد بھٹی ،تنویر خان،راجہ زاہد اور قاضی فیض الاسلام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ پانامہ لیکس کے انکشافات ثابت شدہ ہیں ،موثر احتساب کے نظام کے فقدان کے باعث وزیر اعظم استعفیٰ دینے کی بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جن کے ممبران میں میجر(ر) محمد سعید ،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ اور بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق شامل ہیں ۔کور کمیٹی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مئی کے دوسرے ہفتے میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،اجلاس میں چھوٹو گینگ کی گرفتاری پر افواج پاکستان کے موثر آپریشن کو سراہا گیا اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیر قانون اور آئی جی کی بر طرفی کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حکومتی دعوے بے نقاب ہو گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ عوامی پانامہ لیکس کی شفاف اور مقررہ مدت کے اندر جوڈیشل انکوائری چاہتی ہے ،موجودہ حکمران جے آئی ٹیز اور کمیشن بنانے کے ماہر ہیں ،یہ کلین چٹ حاصل کرنے کیلئے انکوائریاں کرواتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.