جماعت اسلامی جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومتی ضابطہ کارکو مسترد کرتی ہے ٗسراج الحق
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ تحقیقاتی کمیشن کیلئے خود چیف جسٹس کو خط لکھیں ٗ میڈیا سے گفتگو
اتوار 24 اپریل 2016 14:28
مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومتی ضابطہ کارکو مسترد کرتی ہے ، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ تحقیقاتی کمیشن کیلئے خود چیف جسٹس کو خط لکھیں اورکمیشن کا ضابطہ کار سب کے باہمی مشورے سے بنایا جائے۔
(جاری ہے)
مردان سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعتراف کرتا ہوں اپوزیشن میں بھی کرپٹ عناصر موجود ہیں تاہم پانامالیکس پرپہلے وزیراعظم اورانکے خاندان پرالزامات کی تحقیقات کرائی جائیں ۔
سراج الحق نے کہا کہ اس اہم موڑ پر اپوزیشن خود کو تقسیم ہونے سے بچائے ٗوقت آگیاہے سیاسی جماعتیں اپنی صفوں سے کرپٹ عناصرکوباہر نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر لوٹی ہوئی دولت کا حساب لے گی ٗ ہم چوکوں اور چوراہوں پر قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔ایک سوال پر سراج الحق نے کہا کہ عوام بھی کرپٹ سیاسی عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.