جب تک نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ہیں اس وقت تک پی سی بی میں کام نہیں کروں گا، عبدالقادر
نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ٹیم کیلئے کوچ کا تقرر محض پیسے کا ضیاع،تمام معاملات کپتان کے سپرد ہونے چاہئیں جو کھلاڑیوں کیلئے خودرول ماڈل ہو، انٹرویو
پیر 25 اپریل 2016 19:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے پی سی بی میں کام کرنے کیلئے شرائط پیش کر تے ہوئے کہاہے کہ جب تک نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ہیں ،اس وقت تک وہ پی سی بی میں کام نہیں کر سکتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر نجم سیٹھی دس سال تک بھی پی سی بی میں رہے تو ان کا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ قومی ٹیم کیلئے کوچ کا تقرر محض پیسے کا ضیاع ہے کیونکہ گرین شرٹس کو ماہر کوچ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔تمام معاملات کپتان کے سپرد ہونے چاہئیں جو کھلاڑیوں کیلئے خودرول ماڈل ہو۔ عبدالقادر کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کو پوری ٹیم کا انچارج ہونا چاہئے اور میدان پر مخالف ٹیموں کے خلاف جو بھی نتائج بر آمد ہوں،اس کی ذمہ دار بھی کپتان کو قبول کرنی چاہئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.