موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ بڑا چیلنج ہے ، پاکستان کیلئے اس کے اثرات بہت خطرناک ہیں،پرویزخٹک
پاکستان پہلے ہی سے جنگلات کی کمی،موسمی تغیرات، خشک سالی اور سیم و تھور جیسے بے شمار مسائل کا سامنا کر رہا ہے رواں مالی سال کے دوران حکومت نے فارسٹ انسٹیٹیوٹ کو 271ملین روپے دیئے ہیں ،اگلے مالی سال میں 396ملین روپے مختص کئے جائینگے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کا فارسٹ انسٹیٹیوٹ کی گولڈن جوبلی کانووکیشن سے خطاب
پیر 25 اپریل 2016 20:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ماحولیاتی ماہرین پر زور دیا کہ وہ مقامی حالات اور ضروریات سے ہم آہنگ تحقیق پر توجہ دیکر جنگلات کے فروغ اور مقامی ماحول کے تحفظ کیلئے پائیدار اور کم خرچ مقامی حل تلاش کرکے ترقیافتہ اور،خوشحال معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ پیر کے روز پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے گولڈن جوبلی کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، صوبائی وزراء شاہ فرمان خان، محمد عاطف معاون خصوصی برائے ماحولیات، اشتیاق ارمڑ کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ، عمائدین ، طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب سے پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ اور سیکرٹری ماحولیات سید نذر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.