عمران خان کا دورہ بونیر ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر تعلیم محمد عاطف ا ور شاہ فرمان کے ہمراہ سورن سنگھ کے خاندان سے ان کے قتل پر تعزیت
پیر 25 اپریل 2016 23:00
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا دورہ بونیر ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر تعلیم محمد عاطف، سابق وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے ہمراہ سردار سورن سنگھ کے خاندان سے ان کے قتل پر تعزیت کی۔ بیٹے اجے سنگھ اور کم سن بچی رسنا کور کو گلے لگا کر تسلی دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی چیئر مین عمران خان نے ضلع بونیر کا اچانک دورہ کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینہ کے وزرا ء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے رہائش گاہ ضلعی اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اﷲ پیر بابا میں سردار سورن سنگھ کے خاندان سے ان کے ناگہانی موت پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم مشیر کے بڑے بیٹے اجے سنگھ اور چھوٹی بیٹی رسناکو ر کو گلے لگایا۔(جاری ہے)
اور انہیں تسلی دی۔اس موقع پر میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بونیر پولیس کو ان کے اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اصل ملزم تک پہہنچے اور انہیں گرفتار کرنے میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے کہا سردار سورن سنگھ ایک عظیم انسان تھا ان کے ناگہانی موت سے اقلیتوں کے ساتھ ساتھ مسلم برادری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پارٹی کیلئے ان کے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار سورن سنگھ کے خاندان کا میں خود خیال رکھوں گا۔بہت جلد میں اور وزیر اعلیٰ متاثرہ خاندان کے ساتھ تعاون کیلئے اعلان بھی کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پکڑے جانے والے ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔ خراسان طالبان سے جوڑنے والی خبریں قبل از وقت ہے۔میڈیا والے بغیر تصدیق کے خبریں شائع نہ کریں۔ اس سے بلا وجہ علاقے میں خوف ہ ہراس پھیلتا ہے ۔ تعزیت کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی ٹائیگرز سے بھی مختصر خطاب کیا ۔ اور انہیں تسلی دی اور بونیر پولیس کو بروقت کاروائی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.