متوازی عدالتی نظام قائم کرنے ،آئین کی خلاف ورزی کے الزام میں جماعۃ الدعوۃ کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
جامع قادسیہ میں شرعی عدالت کے قیام کے خلاف براہ راست ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل
منگل 26 اپریل 2016 22:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں متوازی عدالتی نظام قائم کرنے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں جماعۃ الدعوۃ کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی۔ یہ درخواست سمن آباد کے رہائشی ایک پراپرٹی ڈیلر خالد سعید کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، وفاقی وزیر قانون، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور جماعۃ الدعوۃ کے قاضی حافظ ادریس کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ مجھے جماعۃ الدعوۃ کی مسجد قادسیہ کی جانب سے عدالتی سمن کی طرز کا ایک نوٹس موصول ہوا جس پر دارالقضا الشرعی اور ثالثی شریعی عدالت عالیہ لکھا ہوا ہے۔(جاری ہے)
میرے خلاف محمد اعظم نامی شخص نے شکایت کی تھی۔ جس سے میرا لین دین کا تنازعہ ہے۔ 19 جنوری کو جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں تنبیہ کی گئی کہ اگر میں مسجد قادسیہ میں پیش نہ ہوا تو میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کر دی جائے گی اور یہی نہیں مجھے دھمکی آمیز فون بھی آتے رہے ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جماعۃ الدعوۃ نے ملک میں متوازی عدالتی نظام قائم کر رکھا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے لہٰذا معزز عدالت کارروئی عمل میں لائے۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ جامع قادسیہ میں شرعی عدالت کے قیام کے خلاف براہ راست ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتاجبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ درخواست گزار کو پولیس میں رپورٹ کرنی چاہیے تھی۔ تاہم فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.