رحیم یار خان :پی پی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا ، متعدد زخمی
بدھ 27 اپریل 2016 11:46
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) رحیم یارخان میں حالیہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کی رنجش پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں جھگڑے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
خان پور یونین کونسل موضع کوٹلہ ماہی سے حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے مرید خان سرائی اور پی پی پی کی ٹکٹ پر وائس چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے جاوید خان جو کہ آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جو کہ پولیس کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ اور ایم ایل سی کے لیے آئے ہوئے تھے کہ اسی دوران دوسرا گروپ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور دوبارہ جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑے کے باعث ایمرجنسی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس کی نفری ہسپتال پہنچی اور دونوں گروپوں کے زخمی افراد کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سٹی لے گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.