لاہور میں رمضان بازاروں کی تعداد 27سے بڑھا کر 31کرنے کے احکامات
بدھ 27 اپریل 2016 17:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں رمضان بازاروں کی تعداد 27سے بڑھا کر 31کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولیات کے لئے رمضان بازاروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پچھلے سال 27رمضان بازار لگائے گئے تھے جبکہ اس دفعہ شہریوں کی سہولت کے لئے 31 رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں تا کہ عوام الناس ان رمضان بازاروں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال رمضان بازاروں میں بہترانتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ اوراقبال ٹاؤن میں 5,5 ، سمن آباد،داتا گنج بخش ٹا ؤن میں3,3 نشتر ٹا ؤن میں4،راوی ٹا ؤن،عزیز بھٹی ٹا ؤن اورشالیمار ٹا ؤن میں3,3 جبکہ واہگہ ٹا ؤن میں 2رمضان بازار لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نے بہتر انتظامات کرنے کے لئے ابھی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.