فیصل آباد‘جہیز‘ بارات‘ بینڈ باجے اور تمام غیر شرعی رسومات کا بت توڑتے ہوئے نکاح کی بابرکت تقریب کا انعقاد
بدھ 27 اپریل 2016 18:20
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) جہیز‘ بارات‘ بینڈ باجے اور تمام غیر شرعی رسومات کا بت توڑتے ہوئے نکاح کی بابرکت تقریب منعقد ہوئی۔ تحریک سنت نکاح (رجسٹرڈ) کی طرف سے سادگی سے نکاح کروانے کا سلسلہ بدستور جاری وساری ہے جس کا مقصد لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور نکاح جیسے بابرکت فریضے کو آسان کرنا ہے تاکہ نکاح کے آسان ہونے سے زنا جیسے گھناؤنے جرم پر قابو پایاجاسکے اور امن کیساتھ ساتھ معاشرے میں جہیز اور بارات کے ناجائز بوجھ کی وجہ سے ہونے والی مزید برائیاں جن میں رشوت سود خوری‘ ملاوٹ‘ گردہ فروشیاں‘ بیٹیوں کے سروں میں چاندی آجانا لوٹ مار وغیرہ کو ختم کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے امیر عامر محمدی نے کہا کہ جب تک نکاح آسان نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
معاشرے میں کبھی امن ہوہی نہیں سکتا۔ اگر امن ہوسکتا ہوتا تو پھر اتنی تبلیغ کے باوجود برائیاں آئے روز بڑھتی ہی کیوں جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسی انسان کے مرید اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈالیں گے تو اس سے ہماری تبلیغ کیسے اثر کرے گی۔ سب سے پہلے ہندؤانہ رسومات جہیز اور بارات کا لاکھوں کا بوجھ غریبوں کے سر سے پتا نہیں پھر تبلیغ کریں تب ہی ہماری تبلیغ فائدہ دے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر ڈاکٹر خالد فخر نے بھی کہا کہ جہیز اور بارات خالصتاً ہندوآنہ رسومات ہیں جن کو ختم کرنا ہوگا ورنہ معاشرے میں امن کے قائم ہونے کی آس نہ لگائیں۔ تحریک سے ایگزیکٹو ممبر شہزاد وسیم نے بھی نکاح کو آسان کرنے کی بڑی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سادہ نکاح میں بڑی برکتیں ہیں اور رسم و رواج والا نکاح برکتوں سے خالی ہوتا ہے۔ آخر میں عامر محمدی نے شرکاء سے نکاح کو آسان کرنے کا وعدہ لیا اور دعائیہ تقریب کا اختتام ہوا۔ تقریب میں ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر غلام مرتضیٰ‘ سیکرٹری نشرو اشاعت عامر یٰسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.