شہر قائد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بعد کارروائیوں میں اضافہ
لیاری اور کھوکھراپار میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران سیاسی ،کالعدم تنظیم کے4 کارندے گرفتار ،اسلحہ برآمد
بدھ 27 اپریل 2016 22:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) شہر قائد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بعد کارروائیوں میں اضافہ، لیاری اور کھوکھراپار میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سیاسی اور کالعدم تنظیم کے4 کارندوں کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے بعد پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ نے بدھ کی صبح کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں ٹارگیٹد آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کربند کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے کے اندر ہا باہر جا نے کی اجازت نہیں تھی۔ رینجرز نے آپریشن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔(جاری ہے)
اس دوران سیاسی جماعت کے 2کارکنوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزمان جرائم پیشہ ہیں اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان جسے سنگین جرائم کی وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔ ادھر لیاری کے علاقے میراں ناکہ گلی نمبر 6،7،8 اور 9 میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے سہیل بلوچ اور حسین عرف چرسی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد بار کارروائی عمل میں لائی گئی لکن ملزمان پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، پولیس مقابلے اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دوسری جانب رینجرز ترجمان کی جانب سے چاروں افراد کی گرفتاری تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.