حکومت نادار طبقے کی مالی معاونت کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ
جمعرات 28 اپریل 2016 13:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نادار طبقے کی مالی معاونت کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے،پاکستان میں اڑھائی کروڑ افراد کو مائیکرو فنانس کی ضرورت ہے، 1998کے بعد مالی معاونت کے پروگرام کو وسعت دی جا رہی ہے،آئندہ بجٹ میں غربت کے خاتمے کیلئے فنڈز کو مزید بڑھائیں گے۔
وہ جمعرات کو یہاں غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان اور جرمنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں مائیکرو فنانس سرمایہ کاری کمپنی قائم کی جائے گی،سرمایہ کاری کمپنی غربت کے خاتمے کیلئے 3 ارب روپے خرچ کرے گی،سرمایہ کاری کمپنی کو برطانوی ترقیاتی ادارے 1.5ملین پاؤنڈز جبکہ جرمن بینک 70لاکھ یورو فراہم کرے گا، معاہدے پر پاکستان، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندوں نے دستخط کئے، کمپنی کے قیام سے ملک میں سالانہ روزگار کے 3 لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے، کمپنی کے قیام کا مقصد ملک کے غریب و نادار طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.