فلم ’’مالک ‘‘پرحکومتی پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
کرپشن کے خلاف بنائی گئی فلم لوگوں کے لئے سبق آموز ہے ،پابندی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ‘ درخواست گزار کا موقف
جمعرات 28 اپریل 2016 18:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) حکومت کی جانب سے فلم ’’مالک ‘‘پر پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔حکومت کی جانب سے فلم ’’مالک ‘‘کے ریلیز ہونے کے بعد اس پر پابندی عائد کئے جانے کے اقدام کو شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرپشن کے خلاف بنائی گئی فلم لوگوں کے لئے سبق آموز ہے جبکہ چیئرمین سنسربورڈ نے پہلے فلم کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا اور فلم 8اپریل کو ریلیز ہوئی جس کے بعد اس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا غیرقانونی ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ فلم ’’مالک ‘‘پر پابندی کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔واضح رہے کہ 3ہفتے قبل وفاقی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے معروف ہدایتکار عاشرعظیم کی فلم ’’مالک ‘‘کو سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جس پرسندھ سنسر بورڈ اور پھروفاقی سنسر بورڈ نے فلم پر پابندی عائد کی جب کہ چیرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ فلم میں صوبائی تعصب اجاگر کرنے، عام شہریوں کو قانون ہاتھ میں لینے اور سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈے پر اکسایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.