پانامالیکس کے انکشافات کو4ہفتے گزرچکے مگر عملاً کوئی پیش رفت نہیں ہوئی‘ میاں مقصود
تصادم کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے حکومت ٹی اوآرزطے کرے پانامالیکس، جن پاکستانیوں کے نام آئے ہیں ان سب کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے‘ منصورہ میں عوامی وفودسے گفتگو
جمعرات 28 اپریل 2016 19:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کواپوزیشن پر جوابی الزامات لگانے کی بجائے پانامالیکس پر اپنے آپ کو قوم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کر دینا چاہئے،تصادم کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ مان کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے۔اب وزیر اعظم نوازشریف کو اپوزیشن کی طرف سے ٹی اوآرز(ضابطہ کار)کومشاورت کے ساتھ طے کرنا چاہئے۔ملک وقوم کامفاد یہی ہے کہ وفاقی حکومت اس اہم اور حساس معاملے میں روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کرے۔(جاری ہے)
پہلے ہی پانامالیکس کے انکشافات کو4ہفتے گزرچکے ہیں مگر عملاً اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت ابھی تک نہیں ہوسکی۔
اب ٹی اوآرز کے مسئلے پر اختلافات شدت اختیارکرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عجلت میں خود ہی ٹی اوآرزطے کرکے رجسٹرارسپریم کورٹ کوبھجوادیئے ہیں یہ عدل وانصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اورحکومت کے اس اقدام سے اس کی بدنیتی صاف ظاہرہوتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم کاعہدہ پارلیمانی نظام میں سب سے اہم ہوتا ہے اس لیے اپوزیشن کی طرف سے سب سے پہلے وزیر اعظم کی فیملی پر لگے الزامات کی تحقیقات کے مطالبے کوحکومت اپنے لیے اناکامسئلہ نہ بنائے۔احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہونا چاہئے۔پانامالیکس میں اب تک جن250پاکستانیوں کے نام آئے ہیں شریف فیملی کے ساتھ ساتھ ان سب کو بھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنا ہوگا تب ہی اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں گے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ٹی اوآرزمیں اس کاٹائم فریم بھی نہیں دیا گیا۔حکومت کو ایک ٹائم فریم فائنل کرنا ہوگا جس میں جوڈیشل کمیشن اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے بصورت دیگر یہ کمیشن بھی بے نتیجہ رہے گااور آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت کو اس کاسخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.