مانسہر ہ کو گیس فراہمی منصوبے سے وزیراعظم نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ، موٹروے کی تعمیر سے سفری سہولتیں اور معاشی انقلاب آئے گا، عوام با شعور ہیں، جھوٹے وعدوں اور ورغلانے میں نہیں آتے، عوام نے دھاندلی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ،تبدیلی کے دعویدار بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے
وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کا جلسہ عام سے خطاب
جمعرات 28 اپریل 2016 20:20
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ گیس فراہمی منصوبے سے وزیراعظم نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ، موٹروے کی تعمیر سے سفری سہولتیں اور معاشی انقلاب آئے گا، عوام با شعور ہیں، جھوٹے وعدوں اور ورغلانے میں نہیں آتے، عوام نے دھاندلی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ،تبدیلی کے دعویدار بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے، قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے 2018 تک نجات مل جائے گی۔
وہ جمعرات کو یہا ں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کو مانسہرہ کے عوام سے دلی لگاؤ ہے، مانسہرہ کی عوام بھی وزیراعظم سے دلی محبت کرتے ہیں، گیس فراہمی سے وزیراعظم نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر سے سفری سہولتیں اور معاشی انقلاب آئے گا، وزیراعظم نواز شریف نے ملکی ترقی کیلئے شب و روز محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے 2018 تک نجات مل جائے گی، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مانسہرہ کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی، تبدیلی کے دعویدار بتائیں کہ کے پی کے میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں، جھوٹے وعدوں اور ورغلانے میں نہیں آتے، عوام نے دھاندلی اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اقتصادی راہداری جیسے منصوبے ہی حقیقی قیادت کے ویژن ہوتے ہیں، وفاق نے خیبرپختونخوا بھر میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر ہزارہ کے عوام دل سے حکومت کے شکرگزار ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.