پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بزنس ڈویژن کی ٹیم کا انٹرنیشنل ایئرشو میں آلات اور سروسز کا شاندار مظاہرہ
جمعہ 29 اپریل 2016 11:27
رباط ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) ایئر وائس مارشل ارشد محمود ملک کی قیادت میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بزنس ڈویژن کی ٹیم نے مینارہ ایئرفورس بیس پر جمعرات کو منعقدہ انٹرنیشنل ایئرشو میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی طرف سے پیش کردہ آلات اور سروسز کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ٹیم کا افریقہ میں یہ پہلا مظاہرہ تھا جس کا رباط میں پاکستان کے سفیر نادر چوہدری کی طرف سے اہتمام کیا گیا۔
جے ایف 17 ٹیم اس مقصد کیلئے ان دنوں مراکش کے دورہ پر ہے۔ ایئرشو میں 56 ممالک حصہ لے رہے ہیں جبکہ افریقی اور مشرق وسطی کے 40 ممالک کی فضائیہ کے سربراہان ائیر شو میں شریک ہیں جس سے جے ایف 17 کو افریقہ میں پہلی مرتبہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔(جاری ہے)
ایئروائس مارشل ارشد محمود ملک نے جے ایف 17 تھنڈرکی نمایاں خصوصیات سے شو کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈرکم لاگت میں بہتر کارکردگی کا حامل ہے اس کی دیکھ بھال اورمرمت کے حوالے سے پاکستان ایئربیس کمپلیکس اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ پی اے سی اس کے علاوہ معراج لڑاکا طیاروں کیلئے بھی بے مثال خدمات فراہم کرتے ہیں۔ رباط میں پاکستان کے سفارتخانہ کی طرف سے ایئروائس مارشل محمود ملک کے ساتھ ایئروناٹیکل کی صنعت سے وابستہ پیشہ وارانہ ماہرین اور مختلف ممالک کے ایئر فورس حکام کی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیاگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نادر چوہدری نے کہا کہ جے ایف 17 کا منصوبہ وزیراعظم نوازشریف نے شروع کیا تھا اور ان کی اولین ترجیح ہے کہ اس کی پوری دنیا میں نمائش کی جائے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ ایئروائس مارشل نے پاکستانی سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر جے ایف 17 کامراکش میں مظاہرہ ممکن نہیں تھا۔ جے ایف 17 کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دیگرممالک کے سفیروں اور سربراہان فضائیہ اور دفاعی اتاشیوں، ایوی ایشن انڈسٹری اور عالمی میڈیا نے اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.