سندھ اسمبلی میں صحافی اقرار الحسن نے سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا، اقرار الحسن اور ٹیم زیر حراست
سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 12:52
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : سندھ اسمبلی میں کچھ دیر قبل ہی ایک مشکوک شخص اور اس کے پاس موجود پستول سے سندھ اسمبلی کے ایوان میں ہلچل مچ گئی جس کے متعلق بعد میں معلوم ہوا کہ پاکستان کے صحافی اقرار رالحسن نے سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سندھ اسمبلی میں پستول برآمد ہونے پر اسپیکر آغاز سراج درانی نے پستول طلب کی جس کے بعد اقرار الحسن نے سامنے آ کر سندھ اسمبلی کے سکیورٹی انتظامات اور اپنے اسٹنگ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔
اقرار الحسن نے بتایا کہ کسی سکیورٹی اہلکار نے پستول بردار شخص کی تلاشی نہیں لی جس کے باعث مشکوک شخص بآسانی سندھ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں سکیورٹی اہکاروں نے اقرارالحسن کو ان کی ٹیم سمیت حراست میں لے لیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب اقرار الحسن کے اس اسٹنگ آپریشن نے سندھ کے ایوان کی سکیورٹی سے متعلق کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ ایوان سندھ سے پستول کی برآمدگی کے بعد اراکین اسمبلی میں بھی ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں بآسانی پستول کا لایا جانا سندھ اسمبلی کے ناقص سکیورٹی انتظامات کی عکاسی کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں لایا گیا پستول لائسنس یافتہ تھا۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.