امریکہ میں پاکستانی اور سکھ بھارتی شہری کو بس میں پنجابی بولنا مہنگا پڑ گیا

مسافروں نے دہشتگرد سمجھ کرپولیس بلوا کرگرفتار کرا دیا،30 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا

جمعہ 29 اپریل 2016 19:18

امریکہ میں پاکستانی اور سکھ بھارتی شہری کو بس میں پنجابی بولنا مہنگا ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) امریکہ میں ایک پاکستانی اور سکھ بھارتی شہری کو بس میں پنجابی بولنا مہنگا پڑ گیا،مسافروں نے دہشتگرد سمجھ کرپولیس بلوا لی جس نے انھیں گرفتار کرکے30 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور سخت پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکہ میں بس میں سوار پاکستانی نژاد امریکی محمد چوہدری اور سکھ بھارتی شہری دلجیت سنگھ پنجابی میں بات کررہے تھے کہ مسافروں کو شک ہوا کہ وہ بم حملے کے بارے میں بات کررہے ہیں اس پر انھو ں ے پولیس کو اطلاع کردی جس پر دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے دونوں شہریوں کو 30گھنٹے تک حراست میں رکھا اور ان سے سخت تفتیش کی گئی ۔دونوں شہریوں کو ایریزونا سے انڈیانا کے سفر کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :