کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے اقرار الحسن کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 14:14

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے اقرار الحسن کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : اقرار الحسن کو ان کے ٹیم ممبر سمیت کچھ دیر قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں اقرار الحسن کی جانب سے نعیم قریشی اور مبین لاکھو ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اقرار کے وکیل کا کہنا تھا کہ اقرار نے سکیورٹی عملے اور پولیس کی نااہلی کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

انیہوں نے سوال کیا کہ اگر پولیس کی نااہلی نہیں تو سندھ اسمبلی کے سکیورٹی اہلکاروں کو کیوں معطل کیا گیا؟ عدالت نے اقرار الحسن اور ان کے ٹیم ممبر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

اقرار الحسن اور ان کے ساتھی پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اقرار الحسن اور ان کے ساتھی کو سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :