پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف ایف سولہ طیارے معاون ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
ہفتہ 30 اپریل 2016 14:40
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے انکار کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر اپنے بیان میں لچک کا مظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ایف سولہ طیارے معاون ہیں ، کانگریس کے بعض ارکان کو مالی مدد پر تحفظات ہیں جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ ، طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ کانگریس کو رضا مند کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونز نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے ، امریکا انسداد دہشت گردی کی ان کوششوں میں تعاون کے حق میں ہے۔ فوجی امداد سے پاکستان میں استحکام آئے گا اور خطہ محفوظ ہو جائے گا۔(جاری ہے)
ایک سوال پر مارک ٹونزنے بتایا کہ کانگریس کے بعض ارکان نے ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
جبکہ معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کہتے ہیں امریکی انتظامیہ کی طرف سے فوجی امداد کی پیش کش اپنی جگہ موجود ہے۔ تاہم کانگریس میں بیرونی ممالک کو فوجی مالی امداد کے خلاف جذبات پائے جاتے ہیں۔کانگریس کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لیے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کی منظوری دینے سے انکار کے سوال پر انہوں نے کہا یہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔دوسری طرف پاکستان کیلئے امریکی امداد کے روکے جانے پر تر جمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ دہشتگردی روکنے کی ذمہ داری ایک ملک پر نہیں ڈالی جا سکتی ، عالمی مسئلے کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ مالی معاملات اور ان کا طریقہ کار پاکستان کی طرح امریکہ میں بھی بحث کے بعد طے ہوتا ہے۔ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی روکنے کی ذمہ داری صرف ایک ملک پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ انہوں نے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان کی امداد روکے جانے کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی معذرت کی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.