معیشت کو مضبوط بنانے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے‘شہبازشریف
مزدور کی خوشحالی ، احترام اور اسے بااختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے،دین اسلام میں محنت کش کو اﷲ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کا اعتراف کیا گیا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
ہفتہ 30 اپریل 2016 18:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے،مزدور کی خوشحالی ، احترام اور اسے بااختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، دین اسلام میں محنت کش کو اﷲ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کا اعتراف کیا گیا ہے،مزدورو ں کا عالمی دن اپنے حقوق کے حصول کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے محنت کشوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، ہمیں آج کے دن مزدوروں کی فلاح اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دینے کے عہد کی تجدید کرناہے۔
یوم مئی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے بارے میں عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ہماری افراد ی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی صنعت ومعیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسی لئے پنجاب حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔
محنت کشوں کو رہائش ، علاج معالجہ اور ان کے بچوں کو تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے متعدد پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے۔محنت کشوں کے بچوں کے لئے معیاری تعلیمی اداروں ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پنجاب حکومت کے مزدور دوست اقدامات سے محنت کش بھرپور طریقے سے استفادہ کر رہے ہیں۔محنت کشوں کیلئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.