وزیراعظم سرکاری جلسوں کے پیچھے چھپ نہیں سکتے،استعفیٰ دینا ہوگا‘پاکستانی سربراہ حکومت کی کرپشن پر ڈھٹائی نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے‘سرکاری خزانے پر اپنے خاندان کیلئے دفاعی پروپیگنڈا بھی معاشی دہشت گردی ہے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری کا ملتان میں ٹاؤن عہدیداران سے خطاب
ہفتہ 30 اپریل 2016 21:03
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے ملتان میں مختلف ٹاؤنز کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس نے وزیراعظم اور انکے خاندان کی کرپشن سے نقاب اٹھا دیا ہے مگر وزیراعظم کرپشن کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے سرکاری جلسوں سے خطاب کرنے نکل پڑے ہیں،مگر وہ شائد یہ حقیقت بھول گئے ہیں کہ پانامہ لیکس میں افشاء ہونے والے راز بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقائق ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔
وزیراعظم سرکاری وسائل کے ساتھ سرکاری ملازمین کے جلسوں کے پیچھے چھپ نہیں سکتے انہیں استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔اس موقع پر ممتاز نون،مصباح اسحاق،چوہدری محمد فاروق،راؤ جمشید علی،سجاد نقشبندی انصاری،ندیم قادری،راؤ عظمت علی،معید خاکوانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔(جاری ہے)
سردار شاکر مزاری نے کہا کہ پوری دنیا میں جن جن سربراہان مملکت یا حکومت کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے ان سب نے اپنی کرپشن کا اعتراف کرکے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کردیا ہے اور کئی ممالک کے سربراہان مستعفی ہوچکے ہیں مگر پاکستانی سربراہ حکومت کی کرپشن پر ڈھٹائی نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔
قوم جان چکی ہے کہ دنیا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے والے وزیراعظم کی اپنی دولت ملک سے باہر آٖف شور کمپنیوں میں پڑی ہے جس کا کوئی حساب کتا ب نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کو اپنے خاندان کی کرپشن کے دفاع پر خرچ کرنا بھی معاشی دہشت گردی ہے جس پر ملکی سلامتی کے اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.