مصروفیت کے باعث شروہاتی ہاسن ابھیشک کی ہیروئن نہ بن سکی
دو ہندی اور تین تامل فلموں میں کام کرنے کے باعث ابھیشک کے ساتھ فلم کیلئے وقت نہیں تین فلموں کو رواں برس دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے
اتوار 1 مئی 2016 11:31
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) شروتی ہاسن جنہیں کچھ عرصہ قبل ہیرا پھیری 3 میں ابھیشیک بچن کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، نے اب فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں شروتی ہاسن کے ترجمان نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروتی ہاسن اس وقت دو ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تین تامل فلموں میں کام کر رہی ہیں اور ان کے پاس ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اس لیے وہ ہیرا پھیری3 میں کام نہیں کر سکتیں۔
واضح رہے کہ ہیرا پھیری سلسلہ کی اس تیسری فلم میں ابھیشیک بچن کے علاوہ پریش راول، سنیل شیٹھی، جان ابراہم، ایشا گپتا اور نیہا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ دوسری طرف شروتی ہاسن اس وقت دو بالی ووڈ فلموں نشکانت کامت کی راکی ہینڈسم اور تگمانشو ڈھولیا کی یارا کے علاوہ تامل فلم پلی میں وجے، ویدلام میں اجیت اور سنگھم 3 میں سوریا کے مدمقابل مرکزی کردار نبھا رہی ہیں اور ان میں سے تین فلموں کو رواں برس جب کہ دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور شروتی ان دنوں اپنی ان تمام فلموں کی شوٹنگز ختم کروانے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمیٰ آغا کی وجہ سے شوبز کیریئر میں بہت نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ
-
شادی کی افواہوں پر اداکارپربھاس کی لب کشائی
-
ساجد حسن نے بھارت مخالف کردارادا کرنے سے انکارکرنے کی وجہ بتا دی
-
زرناب فاطمہ اور لاریب خالد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
پشاور کے لوگوں سمیت پاکستان بھر کے لوگ مہمان نواز اور محبتی ہیں،شاہ رخ خان
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی31ویں برسی 27 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف کامیڈین رنگیلا کومداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے
-
پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
-
اداکارہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی
-
کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق ویڈیو وائرل
-
صبا حمید کے نئے ڈراما’’نورجہاں ‘‘کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
-
میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.