سکیورٹی گارڈز نے اعجاز چوہدری کو عمران خان کی رہائشگاہ میں داخل ہونے سے روکدیا،ملے بغیر واپس چلے گئے
اتوار 1 مئی 2016 16:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات سکیورٹی نے پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری کو اندر داخل ہونے سے روکدیا، اعجاز چوہدری پارٹی سربراہ عمران خان سے ملے بغیر ہی واپس چلے گئے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری گزشتہ روز عمران خان سے ملنے انکی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے لیکن مرکزی دروازے پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے باہر ہی روک لیا ۔
اعجاز چوہدری کے اصرار پر سکیورٹی گارڈز نے عمران خان کے پرسنل سٹاف سے رابطہ کیا جسکے بعد انہیں مرکزی دروازے سے اندر بلا لیا گیا لیکن گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ملی جس کے بعد اعجاز چوہدری عمران خان سے ملاقات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.