آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت کی کارکردگی اتنی اچھی ہوتی تو دوسری پارٹیوں سے اتحاد کی بھیک نہ مانگ رہی ہوتی وفاقی وزیر
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور اٹھانے کا اعزاز صرف محمد نواز شریف کو حاصل ہے۔چوہدری برجیس طاہر
اتوار 1 مئی 2016 16:56
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے بلاول بھٹو کی کوٹلی آزادکشمیر میں تقریر پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے آزادکشمیر حکومت میں کرپشن اور بدانتظامی کو تسلیم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر میں یہ تاثرواضح نظر آ رہا تھا کہ وہ آزادکشمیر کی حکومت اور ان کی مقامی قیادت سے خوش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پیپلز پارٹی کی قیادت نے جو منصوبے بلاول بھٹو کو بتائے اُن کی حقیقت اوراُن میں ہونے والی کرپشن سے پوری کشمیر ی قوم آگاہ ہے اوراب وہ دوبارہ کرپشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے جیسی باتوں میں نہیں آنے والے اور وہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا خوب محاسبہ کریں گے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی اچھی ہوتی اور اگر اُن کو عوام کا اعتما دحاصل ہوتا تو وہ آج دوسری سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی بھیک نہ مانگ رہے ہوتے ۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سمیت پورے ملک میں پیپلز پار ٹی زوال کا شکار ہے اور اُن کی پسپائی کا اندازہ اس امر سے لگا یا جاسکتا ہے کہ آج اُن کو شیخ رشید جیسے لیڈر کی ضرورت آنے پڑی ہے۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ دوسروں پر ذاتی حملہ کرنے کی بجائے اورکیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ جذبات کا سہارا لینے اورنعروں کے بجائے کشمیری عوام کو کوئی مستقبل کا ایجنڈا دیتے لیکن افسوس کہ اُن کی آزاد کشمیرکی قیادت کے پاس کرپشن کے سواکوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے تو اپنی پیپلز پار ٹی مرکزی حکومت کے دور میں کشمیر کونسل سے آزادکشمیر کے لیے 80 % کے فنڈزز بھی پورے نہ دیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ہی حکومت کا ہی خاصا ہے کہ ہم نے نہ صرف کشمیر کونسل سے آزاد کشمیر کو 80فیصد کے فنڈ کی دستیابی کو یقینی بنایا بلکہ اس کے علاوہ کونسل کے ممبران کے فنڈز میں تین گناہ اضافہ بھی کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنے والے بلال بھٹو اپنے دورے حکومت میں کہا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امتیاز محمد نوازشریف کو ہی حاصل ہے کہ انہوں نے جنرل اسمبلی کے تین اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اٹھایا او رشاید بلال بھٹو اس حقیت سے بھی نا آشنا ہیں کہ ان کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے خود نواز شریف کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امید کی آخری کرن تسلیم کیا ہے ۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ کشمیری عوام با شعور ہیں ،اپنا اچھا برا خوب جانتے ہیں وہ اپنے ووٹ کا فیصلہ خالصتاً میرٹ پر کریں گے اور آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر محمد نواز شریف کے وژن کو آزاد کشمیر میں عملی طور پر نافذ کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.