سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے پر مزدوروں نے9 بسیں جلادیں
مزدوروں کی رہائش گاہ کے قریب بن لادن گروپ کی 9 بسوں کو آگ لگائی گئی، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، معاملے کے حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے متعلقہ محکموں کے ہمراہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، ترجمان محکمہ شہری دفاع نائف الشریف
اتوار 1 مئی 2016 18:34
مکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) : سعودی عرب کے شہر مکہ میں مزدوروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر بسوں کو آگ لگا دی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مغربی شہر مکہ میں مزدورں کی جانب سے 9 بسوں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔مکہ کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نائف الشریف کے مطابق مزدوروں کی رہائش گاہ کے قریب بن لادن گروپ کی 9 بسوں کو آگ لگائی گئی، یہ بسیں پارکنگ ایریا میں چھٹی کے بعد پارک کی گئی تھیں۔
نائف الشریف نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کوئی شخص اس کی زد میں نہیں آیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کے حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے متعلقہ محکموں کے ہمراہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مزدوروں کی جانب سے تنخواہوں میں تاخیر پر احتجاج شروع کیا گیا، پہلے انہوں نے بسوں کے شیشے توڑے بعد ازاں انہوں نے ان کو آگ لگا دی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.