سندھ ہائیکورٹ ،ایم کیو ایم کے کارکن محمد عظیم کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
عدالت کاایم کیو ایم کے کارکنان عرفان شیخ ،آصف کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم،جنید بازیابی کیس میں ایس ایچ او جمشید کوارٹر کو نوٹس
پیر 2 مئی 2016 19:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق ممبر محمد عظیم کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق ممبر محمد عظیم اوردیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔محمد عظیم کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7اپریل کو کلفٹن سے رینجرز نے ان کے شوہرکو حراست میں اور وہ تاحال لاپتہ ہیں اور ا کی گاڑی BCG-790کا بھی کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے ۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ فیریئر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 23مئی تک گاڑی کی لوکیشن کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔دوسری جانب 100سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست میں ایم کیو ایم کے کارکنان عرفان شیخ اور آصف کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم بھی دیا ہے ۔(جاری ہے)
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف کو 15مارچ کو عزیز آباد جبکہ عرفان شیخ کو 16اپریل کو ایف سی ایریا سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا اور دونوں ملزمان 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں ہیں ۔
عدالت نے لاپتہ شہری رضوان عرف شانی کی نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے ۔رضوان شانی 17مارچ 2014سے لاپتہ ہے اور تاحال اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے ۔جنید کی بازیابی سے متعلق درخواست پر عدالت نے ایس ایچ او جمشید کوارٹر کو 30مئی کو طلب کرلیا ہے ۔درخواستوں کی سماعت جسٹس عرفان علی سعادت پر مشتمل بنچ نے کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.