اختر علی میموریل ٹورنامنٹ میں ڈھاکہ اسپورٹس کا فاتحانہ آغاز
پیر 2 مئی 2016 22:47
کراچی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) کے سی سی اے زون2کے زیر اہتمام جاری اختر علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈھاکہ اسپورٹس نے نذیر حسین جیم خانہ گلبرگ پر 100رنزسے برتری حاصل کرکے ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا۔ 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام سائیڈ 164رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبدل محمد کی 80 اور جان داد کی 57 رنز کی عمدہ اننگز اور ظفر خان کی 4 اور عبدالودود کی 3 کارآمد وکٹیں۔
حسن قاضی کی69 رنز اور 3 وکٹیں ان کی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔ این ایچ جیم خانہ گلبر گ گراوٴنڈ پر ڈھاکہ اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 264 رنز اپنے کھاتے میں جمع کرائے۔7 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے عبدل محمد نے 80 ناقابل شکست رنز بنائے جبکہ اوپنر جان داد نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔(جاری ہے)
نعیم خان نے 27، اصغر خان نے 25 اورکریم خان نے 23 رنز کی باری کھیلی۔
حسن قاضی نے 42 رنز اور محمد علی نے 48 رنز کے عوض 3,3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا اور 2 وکٹیں عثمان غنی کے ہاتھ لگیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نذیر حسین جیم خانہ گلبرگ کی ہمت 33.3اوورز میں جواب دے گئی جب تمام وکٹوں پر صرف164رنز ہی اسکور بورڈ پر لگائے جاسکے۔ حسن قاضی نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنی ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے انہوں نے 69 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ حسین عباس نے 21، سیف الحق نے 19،عدنان خالد نے 14اور فرمان آصف 13رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ ظفر خان نے 59 رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ عبدالودود نے 46 رنز پر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.