پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llکا رنگ روڈ منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس ،سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا
منگل 3 مئی 2016 14:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llنے رنگ روڈ کے منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ، پی اے سی نے 2005ء سے 2015 ء تک رنگ روڑ منصوبے کے سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا ۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llکے قائم مقام چیئرمین میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے لاہور کے رنگ روڈ منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے دو ہزار پانچ سے لیکر دو ہزار پندرہ تک اس منصوبے کے سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا ۔
پی اے سی کے قائم مقام چیئرمین میاں اسلم اقبال نے حکم دیا کہ رنگ روڈ کا ماسٹر پلان ، لینڈ ایکوزیشن ، پلان میں تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے ۔ رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں اضافے سمیت متعدد امور پر بھی رپورٹ دی جائے ۔(جاری ہے)
پی اے سی کے اجلاس میں دھرم پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ریلنگ منصوبے میں بھی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔ ٹھیکیدار کے ساتھ 6945میٹر کا 11865روپے فی میٹر کے حساب سے کنٹریکٹ کیا گیا ۔
ٹینڈر کے بغیر ہی ریٹ بڑھا کر 13639روپے اور ریلنگ کی لمبائی 17200میٹر کردی گئی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llنے ریکوری کا حکم دیکر ساٹھ دن میں انکوائری کا حکم دیدیا ۔ انڈر پاس ریلوے کراسنگ مریدکے میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ۔ ریلوے سے این او سی لئے بغیر 14ملین کی ٹھیکیدار کو ادائیگی کر دی گئی ۔ ریلوے نے این او سی دینے سے انکار کر دیا ۔ کمیٹی نے ریکوری کا حکم دیدیا ۔ کاہنہ نو سے کاہنہ کاچھا میں سڑک میں کروڑوں روپے زائد ادائیگی کر دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
-
عدت نکاح کیس میں جج پر اعتراض اور کیس منتقلی کی استدعا مسترد
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
-
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
-
ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے جاری ہونے پر اظہار اطمینان
-
شمالی کیرولینا کی تین بچی کے سو سال پرانے گھر میں بھوتوں کی موجودگی کا معاملہ اختتام کو پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.