انضبا طی قوائدکی خلاف ورزی، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 20کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دئیے
منگل 3 مئی 2016 18:08
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انضباطی قوائدکی خلاف ورزی ‘ سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گزشتہ ماہ کے دوران بیس کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے ‘ جبکہ پہلے سے جاری شدہ نوٹس پر چھتیس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو ، ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کے خلاف کارروائی مکمل کی گئی۔
منگل کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والی اعلامیے کے مطابق اپریل کے دوران کارپوریٹ سپر ویژن ڈیپاٹمنٹ نے چھ آڈیٹرز کے خلاف بھی ایکش لیا اور آڈیٹرز کو اپنے فرائض دیانت داری سے ادا نہ کرنے اور مجوزہ قوانین کے مطابق کمپنی کے متعلق حقائق کو چھپانے اور مکمل معلومات فراہم نہ کرنے کارروائی کی گئی۔(جاری ہے)
ایس ای سی پی نے پانچ کمپنیوں کے خلاف اپنی سالانہ رپورٹ میں مکمل معلومات نہ ظاہر کرنے اور حقائق چھپانے پر کارروائی کی۔
اس دوران ایک ایسی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو کہ کاروبار نہیں کر رہی تھی، رجسٹرار کو اس کمپنی کو بند کرنے کی کارروائی کے لئے عدالت مین مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح ایک کمپنی کے خلاف اپنی ویب سائٹ پر ضروری معلوماتفراہم نہ کرنے پر بھی ایکشن لیا گیا۔ مزید، کارپوریٹ اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کے لئے سینتیس انتباہ کے نوٹس جاری کئے گئے۔ اس ماہ، سرمایہ کاروں کی جانب سے ملنے والی ایک سو اکتالیس شکایات پر کارروائی مکمل کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.