ایم کیوایم کاآفتاب احمد کی ہلاکت کے خلاف (کل) ملک بھرمیں یوم سوگ منانے کا اعلان
حق پرست عوام یوم سوگ میں بھرپورشرکت کریں،آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن احتجاج رجسٹرکرائیں، رابطہ کمیٹی کی پرزور اپیل
منگل 3 مئی 2016 21:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر اور ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ماورائے عدالت ہلاکت کے خلاف کل بروز بدھ ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ منایاجائے گا ۔اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا ۔
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق یوم سوگ کے دوران کراچی سمیت ملک بھرمیں کاروبازی مراکز، عمارتوں، چوراہوں، بازاروں ، گلیوں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ، سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں گے ،ملک بھرمیں آفتاب احمد شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی، ایم کیوایم کے زونل اور علاقائی دفاتر میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے تاہم یوم سوگ کے دوران کاروباری، تجارتی ، تعلیمی سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ جاری رہیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.