وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر شفاف تحقیقات کا امکان کم ہے،احتساب میں مفاہمت کی سیاست آڑے آئی توقوم سے دھوکہ ہو گا ،احتساب بلا تاخیر شروع کیا جائے، لندن علاج کے دوران اہم ثبوت ٹھکانے لگ چکے ،حکمران مزید وقت چاہتے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی مرکزی رہنماؤں سے گفتگو
منگل 3 مئی 2016 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس آنے کے بعد اول روز سے یہ موقف رہا ہے کہ سب سے پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہونا چاہیے اور احتساب کیلئے اپوزیشن اتفاق رائے سے ٹی او آرز بنائے اور با اختیار جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے ،جوڈیشل کمیشن سزا دینے اور ٹرائل کے اختیار کا حامل ہونا چاہیے۔
منگل کو لاہور میں مرکزی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہاکہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بغیر شفاف تحقیقات کا امکان کم ہے، وزیر اعظم کے احتساب میں مفاہمت کی سیاست آڑے آئی تو یہ قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہو گا،انہوں نے کہا کہ Conflict of Interest کی چھان بین ٹی او آرزکا حصہ ہونی چاہئے تا کہ یہ بات بھی سامنے آ سکے کہ وزیر اعظم کے بچوں نے اپنے وزیر اعظم والد کی قانونی حیثیت اور ریاستی اثر و رسوخ سے کس حد تک فائدہ اٹھایا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.