نجی ایئرلائن کے ایئرسرٹیفیکیٹ اور لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے باوجود فلائٹ آپریشن جاری

سول ایوی ایشن خاموش تماشائی

منگل 3 مئی 2016 22:28

نجی ایئرلائن کے ایئرسرٹیفیکیٹ اور لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) نجی ایئرلائن کے ایئرسرٹیفیکیٹ اور لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے باوجود عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن جاری ہے سول ایوی ایشن خاموش تماشائی بن گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نجی ایئرلائن شاہین ایئرلائن کے ایئرلائسنس کی مدت تین ماہ پہلے ختم ہوئی تھی اور پھر اس میں 120 دن کی توسیع دی گئی تھی جو کہ 29 اپری کو ختم ہو چکی ہے اس کے ساتھ شاہین ایئرلائن کے ایئرسرٹیفیکیٹ کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے اس کے باوجود شاہین ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن جاری ہے جو کہ بین الاقوامی ایئرقوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے لیکن دوسری جانب سول ایوی ایشن نے اس معاملے پر مکمل چپ سادھ رکھی ہے ۔