قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،عامر نواز
بدھ 4 مئی 2016 12:13
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ قومی ٹیم 18ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ 11 مئی سے چائنیزتائپے میں شروع ہوگی جس میں ایشین ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی تیسری بار اعزاز کے دفاع کیلئے قسمت آزمائی کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں فرحان زمان، طیب اسلم، فرحان محبوب اور اسرار گل ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ فہیم گل ٹیم کوچ اور عامر نواز مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں فہیم گل کی کوچنگ میں بھر پور محنت کی ہے اور تربیتی کیمپ گذشتہ روز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا ہے، کھلاڑی سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے لاہور میں ہیں اور وہاں سے ہی قومی ٹیم 9 مئی کوچائنیزتائپے کیلئے روانہ ہوگی۔
عامر نواز نے کہا کہ چیمپئن شپ 16 مئی تک جاری رہے گی اور قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے بعد 16 مئی کو وطن واپس آئیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں ملک میں مختلف ایسوسی ایشنز کے تعاون سے گراس روٹ لیول پر ٹورنامنٹس کے انعقاد بھی کئے جاتے ہیں جن میں انڈر10-، انڈر12- اور انڈر14- مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے جس سے سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہو۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.