وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ہائی الرٹ جاری
سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 15:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء): وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ، رینجرز اور پاک فوج کے جوان اسلام آباد میں مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں بھی کی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق بھارتی ایجنسی را اور افغان ایجنسی کے تیرہ دہشت گرد وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں داخل ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے، نجی گاڑیاں اور ایمبولینس استعمال کیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،جس کی بنا پر انٹیلی جنس اداروں نے سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ، الرٹ کے مطابق دہشت گرد اہم سرکاری عمارتوں، ہوٹلز، فوجی تنصیبات سمیت تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہائی الرٹ کے پیش نظر اسلام آباد کی اہم عمارتوں میں سرچنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ جبکہ تمام سکیورٹی اداروں کو ہمہ وقت ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر متعلقہ تعلیمی، سرکاری اور کاروباری اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.