شام اور عراق پر ہونے والے مظالم کو روکنے کیلئے امت مسلمہ کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘پاکستان علماء کونسل
شام ، عراق ، فلسطین، کشمیر پر ہونے والے مظالم امت مسلمہ کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں، مسجد اقصیٰ میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے انبیاء ؑ کی امامت کی ، آج مسجد اقصیٰ یہود و نصاریٰ کے قبضہ میں ہے‘ طاہر محمود اشرفی کا معراج مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب
بدھ 4 مئی 2016 18:06
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء ) شام اور عراق پر ہونے والے مظالم کو روکنے کیلئے امت مسلمہ کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، بے گناہ انسانیت کے قتل عام پر بعض مسلم ممالک کا کردار قابل مذمت ہے ،پاکستان علماء کونسل شام ، عراق ، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 06 مئی کو گلبرگ لاہور میں ’’ندائے مسلم کانفرنس‘‘ کرے گی۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ مسجد خلفاء راشدین لاہور میں معراج مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا محمد مشتاق لاہوری ، مولانا عبد القیوم، قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا محمد اسلم ، مفتی ریاض جمیل ، حافظ شعیب الرحمن اور مولانا اسد اﷲ فاروق نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.