پی ٹی آئی کے فیصل آباد جلسہ سے بھاگنے کی اصل وجہ لاہور شو میں اہل پنجاب کی عدم دلچسپی ہے،خواجہ سعدرفیق

لگتا ہے عمران کی اے ٹی ایم مشینوں نے احتساب کے ڈر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے،وفاقی وزیرریلوے

بدھ 4 مئی 2016 18:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے فیصل آباد جلسہ سے بھاگنے کی اصل وجہ لاہور شو میں اہل پنجاب کی عدم دلچسپی ہے۔ اب کے پی کے میں سرکاری خرچے پر عمران کے جلسے منعقد کئے جائیں گے، لگتا ہے عمران کی اے ٹی ایم مشینوں نے احتساب کے ڈر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی جواب دے ! وہ ہر بار اپنی خواتین کارکنان کے حفاظت میں ناکام کیوں رہتی ہے؟ اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر زبان دراز ہیں اور ساتھی دست دراز، عمران اپنا طوفان بدتمیزی مسلم لیگ (ن) پر تھوپنے کی بجائے خواتین کی بے حُرمتی کے ذمہ داران کو لگام دیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بہتان جھوٹ اور الزامات پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔