پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار ہیں، گورنر سند ھ
حکومت سرمایہ کاروں ‘خاص طور پر بیرونی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کر رہی ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان
بدھ 4 مئی 2016 19:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان کے سب سے بہترین موبائل نیٹ ورک وارد ٹیلی کام کو FDIایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ ایف ڈی آئی کی یہ تقریب ڈپلومیٹکفورم فار سوشل اکنامک فاونڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی ۔ ڈپلومیٹک اینڈ فارن انوسٹمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ دینے کی یہ تقریب گورنر ہاوس کراچی میں منعقد کی گئی تھی جس میں گورنر سندھ عشرت العباد نے وارد ٹیلی کام کے مینجر کارپوریٹ کمیونیکیشن شہزاد احمد کو ایف ڈی آئی ایکسیلنس ایوارڈ دیا۔
وارد ٹیلی کام کو یہ ایوارڈ دوسری مرتبہ دیا گیا ہے ۔اس تقریب میں سعودی عرب‘ ریاست ہائے متحد ہ امریکہ‘ چین‘ اٹلی ‘سوئزرلینڈ‘ اومان اور ایران کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارت کار اور اعلیٰ عہدیداران شامل تھے ۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول ہے اور حکومت سرمایہ کاروں ‘خاص طور پر بیرونی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کر رہی ہے ۔
وارد ٹیلی کام کو اس کی بہترین سروسز کی بدولت عوام الناس میں پذیرائی حاصل ہے۔ وارد ٹیلی کام فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی معروف نام ہے ۔ وارد ٹیلی کام کی ساکھ اس کی خدمات کی وجہ سے بہت مضبوط ہے ۔ وارد ٹیلی کام ان کمپنیوں میں سے ہے جو کہ پاکستان میں بڑیغیر ملکی سرمایہ کاری کا باعث ہیں ‘جس سے ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر مثبت اثرات ثبت ہوتے ہیں اور ملک میں نئے کاروبار اور نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.