خصوصی طلباء کو ان کی خصوصی ضروریات اور معذوری میں سہولیات فراہم کی جائیں، بلیغ الرحمان کی ہدایت
بدھ 4 مئی 2016 21:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے ایچ ای سی کو تجویز پیش کی ہے کہ خصوصی طلباء کو ان کی خصوصی ضروریات اور معذوری میں سہولیات فراہم کی جائیں، خصوصی لوگوں کی خصوصی ضروریات ہوتی ہیں، ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان خصوصی افراد کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہو۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اگرچہ ایچ ای سی گورنمنٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں تعاون کر رہا ہے، اس لئے یہ تجویز دی جاتی ہے کہ ان خصوصی افراد کی ضروریات میں خصوصی اقدامات کرے۔ خصوصی افراد کی ضروریات کے لئے ایک خصوصی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس میں تمام یونیورسٹیاں شامل ہوں گی اور اس سلسلہ میں ایک گرانٹ فارمولا بھی ہوگا۔(جاری ہے)
اس فارمولے کی تعمیل کرنے والی تمام یونیورسٹیز کو زیادہ اہم قرار دیا جائے گا اور جو یونیورسٹیز بہترین سہولیات فراہم کرے گی اس کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
وزیر مملکت نے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد صدیقی اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر اکرام علی ملک کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ ملازمین کی پیشہ وارانہ ترقی اور سماجی بہبود کے لئے تجاویز پیش کریں اور اس کے ساتھ ساتھ طلباء کی ذہانت پر ان کی ضروریات اور مالی معاونت بھی کریں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.