دبئی میں ٹریفک پولیس غلط جرمانہ کر دے، واپس کیسے لیا جائے، آیئے ہم بتاتے ہیں
جمعرات 5 مئی 2016 11:44
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مئی 2016ء) : اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے ٹریفک کی خلاف ورزی نہیں کی اور آپ سے غلط جرمانہ لے لیا گیا ہے ، اب اسکو کیسے واپس لیا جائے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ جرمانہ ہونے کے وقت آپ اس جگہ مو جو د نہیں تھے یا آپ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے متعین کردہ سپیڈ کے اندر گاڑی چلا رہے تھے۔ تو آپ کے پا س اس جرمانے کو واپس لینے کے تمام حقوق حاصل ہیں۔
اور اگر آپ اس کو ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے تو کیس دائر کرنے کے پانچ دن کے اندر آپ کی جرمانے رقم واپس ہو جائے گی۔دبئی ٹریفک پولیس کے کرنل سیف مُحیر المزروعی نے بتایا کہ جرمانے کے خلاف شکایت کرنے کے تین طریقے ہیں ۔1۔کس طرح شکایت درج کروائی جائے،
ڈرائیور دبئی ٹریفک پولیس جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں اپنی شکایت درج کروا سکتا ۔
(جاری ہے)
2۔ اپنے کیس کے لیئے ضروری کاغذات ساتھ رکھیں۔
کرنل المزروعی نے اس بات پر زور دیا اپنی درخواست جمع کروانے کے لیئے ضروری کاغذات اپنے پاس رکھیں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی ٹریفک چلا ن کے وقت کسی ہسپتا ل میں تھا تو اسکو چاہیئے کہ وہ ہسپتال کے رپورٹس اپنے ساتھ رکھے۔
3۔ ایک دفعہ جب آپ نے کیس دائر کردیا تو 6ممبران پر مشتمل ایک سپیشل کمیٹی اس کیس کو دیکھے گی۔ جن میں ڈپٹی جنرل ٹریفک پولیس، جرمانہ کرنے والا افسر، دبئی پولیس کے فا ننشیل نمائندے۔ ایک قانونی ماہر۔ کمیٹی اس کیس کا فیصلہ پانچ ورکنگ دنوں میں کر دے گی۔ اگر اس کیس کا فیصلہ آپ کے حق میں آجائے تو جرمانہ کینسل ہو جائے گا اور اگر آپ اس فیصلے سے متمئن نہیں ہیں تو آپ اس فیصلے کی ایک کاپی( نقل) لے کر ٹریفک پروسیکیوشن (prosecution) کو دے کر اس کیس کا فیصلہ لے سکتے ہیں اور وہ آخری فیصلہ تصور ہو گا۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.